کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی کا کہنا ہے کہ تمام مسلم ممالک کا اتحاد ہی اسرائیل کی دہشتگردی کو روک سکتا ہے،اسرائیل کے ظلم و زیادتی کے خلاف پوری دنیا اس وقت سراپا احتجاج ہے، مسلم حکمرانوں کو اپنی خاموشی توڑنا ہوگی اور اسرائیل کےمظلوم فلسطینیوں پر اٹھنے والے ہاتھ کو روکنا ہوگا ،اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی ظالم اسرائیل کا ساتھ دے رہی ہے ،او ائی سی فوری طور پرمسلمان ممالک کی فوج غزہ بھیجے، عرب ممالک سمیت دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کا تحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،اسرائیل انسانی حقوق کی کھلی پامالی کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ صرف قراردادیں پاس کر سکتا ہے اس پر کوئی عمل درآمد کرانا اقوام متحدہ کے بس کی بات نظر نہیں آرہی ہے،عالمی طاقتیں اسرائیل کو روکنے کے لیے اپنا کردار کیوں ادا نہیں کر رہی ہیں۔