• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر ماہ معقول منافع کا وعدہ، 2 نوسر باز بھائی نصیب خالق خان سے رقم لے کر فرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) روزنامہ جنگ کراچی سے وابسطہ کارٹونسٹ نصیب خالق خان سے دو نوسرباز بھائی عامر شفیع اور عادل شفیع 29 لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے ، اتحاد ٹائون پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی تلاش شروع کردی ہے ، نصیب خالق خان نے پولیس کو بتایا 21ستمبر 2024کو مذکورہ دونوں بھائیوں کو کاروبار کی مد میں 29لاکھ روپے دیئے جسکے بدلے ہر ماہ معقول منافع کا وعدہ کیاگیا، ابتداء میں مجھے میری رقم کے بدلے منافع دیتے رہے پھر وہ کراچی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید