ٹھٹھہ(نامہ نگار ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹھٹھہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر آج پارٹی کارکنوں سے ملنے آیا ہوں، شروعات ہم نے ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع سے کی ہے اور اسی ماہ اپریل میں تمام اضلاع میں جائینگےگزشتہ سال نئی اسکیم شروع نہیں کی گئی تھی اس سال نئی اسکیمیں دے رہے ہیں ہر ضلع میں کم از کم 5ارب روپے کی اسکیمز دی جائیں گی، ہم کمیٹی بنائینگے جو اسکیموں کی تجاویز لیں گے،ایک کمیٹی براہ راست کارکنان کی چھوٹی اسکیموں کو لے گی دیگر کمیٹی تعلقہ اور ضلع سطح کی اسکیمز کی جائینگی، سندھ حکومت آپ کی پیپلز پارٹی ہے اور ہم آپ کے پاس آئے ہیں، کارکنوں کی تجاویز پر ایک ارب روپے کی اسکیمز دی جائینگی، ڈپٹی کمشنرز اسکیمز بنانے میں مدد دینگے،15 یوم ٹھٹھہ اور سجاول کو دے رہے ہیں کہ اپنی اسکیمز دیں۔ٹھٹھہ میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کالج کا میں نے افتتاح کیا تھا، آج اس کی کلاسز شروع ہیں۔