• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ لکپاس پر دھرنا، بی این پی کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس

کوئٹہ (جنگ نیوز)مستونگ لکپاس پر دھرنا، بی این پی کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس،مستونگ لکپاس دھرنے میں آل پارٹیز کانفرنس کا حکومت سے سخت گیر پالیسیوں سے گریز، آئین پر عملداری یقینی بنانے اور بلوچ یکجہتی کمیٹی سمیت تمام گرفتار شدگان کی فوری رہائی کا مطالبہ۔ عبدالغفور حیدری نے کہاکہ دوسرے دوستوں کی طرح وہ بھی کہتے ہیں کہ 18/20دن ہوگئے، دھرنے کی حکمت عملی اب تبدیل ہونی چاہئے۔ اختر مینگل نے کہاکہ اے پی سی شرکاءکی اپیل سر آنکھوں پر، پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کل اس پر غور کریگی۔ کانفرنس میں جے یو آئی ف، نیشنل پارٹی ،اے این پی، جماعت اسلامی، پشتون تحفظ موومنٹ، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ، مجلس وحدت المسلمین، جے یو آئی شیرانی گروپ، مرکزی انجمن تاجران بلوچستان، بی این پی عوامی اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنمائوں کی شرکت۔ قرارداد میں دریائے سندھ پر کینالز نکالنے اور منرل اینڈ مائنز ایکٹ کی بھی مخالفت کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق کانفرنس میں بلوچستان کے مسئلے کےحل کے لیے جمہوری ،آئینی اور غیر متشددانہ جدوجہد کی حمایت کی گئی۔اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اختر مینگل کے تمام مطالبات جائز ہیں۔ حکومت کو ان پر توجہ دینی چاہئے۔ حکومت افغانستان اور مہاجرین کے مسائل پر تاحال کچھ نہیں کر رہی۔ دنیا کو بلا کر معدنیات پر سرمایہ کاری کرنے کا کہا گیا ہے، بتایا جائے کہ اس سرمایہ کاری کا کون سا پیسہ ہمارے علاقوں میں لگا۔ حکومت عوام کی غربت اور مہنگائی ختم کرنے کا بندوبست کرے۔
اہم خبریں سے مزید