• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے۔الیکٹرک نے اپنے پرانے بلنگ سسٹمز کو مکمل تبدیل کر دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے۔الیکٹرک نے اپنے پرانے بلنگ سسٹمز کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا اور دعویٰ کیا کہ اس اقدام کے ذریعے آپریشنل کارکردگی میں بہتری اور صارفین کی خدمات کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے سی ای او سید مونس عبداللہ علوی نے کہا کہ کے۔

 الیکٹرک نے ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم سنگ میل عبور کیا ہے تفصلات کے مطابق کے۔ الیکٹرک نے اپنے فلیگ شپ ڈیجیٹل انوویشن پروگرام ”پروجیکٹ ارتقاء“ کے تحت SAP S/4HANAپر کامیابی سے آپریشنز شروع کردیئے ہیں یہ سنگ میل خطے میں کیے گئے سب سے بڑے ERP، CRM اور بلنگ سسٹمز کی تبدیلی کے منصوبوں میں سے ایک کی تکمیل ہے۔

”پروجیکٹ ارتقاء“ کو 18 ماہ کےریکارڈ عرصے میں مکمل کیا گیا، جو اس منصوبے کی پیچیدگی اور وسعت کے پیش نظر غیرمعمولی رفتار ہے۔ اس پروگرام میں کے۔

الیکٹرک کے پرانےERP، CRM اور بلنگ سسٹمز کو مکمل طور پر تبدیل کیا گیا، اور پاکستان میں SAP کے سب سے بڑے ڈیٹا والیمز میں سے ایک کی مائیگریشن بھی کی گئی۔ اس اقدام کے ذریعے آپریشنل کارکردگی میں بہتری اور صارفین کی خدمات کو مزید مؤثر بنایا گیا۔

نئے ماڈیولز ، صارفین کی بلنگ سے لے کر ڈیٹا مینجمنٹ تک، تمام افعال کو مربوط کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے شکایات کے حل کے لیے درکار وقت میں نمایاں کمی آئے گی اس جدید نظام کی بدولت ایک ون ونڈو سلوشن متعارف کروایا گیا ہے تاکہ صارفین کے تمام مسائل کو ایک ہی جگہ حل کیاجاسکے۔

 اس نظام سے کے۔الیکٹرک کو صارف کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور ڈیٹا اینالٹکس کے ذریعے صارفین کی خدمات کو مزیدبہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔یہ سرمایہ کاری کے۔

الیکٹرک کے ٹیکنالوجیکل انفرااسٹرکچر کو جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو کمپنی کو جدت کی راہ پر گامزن کرے گی، جبکہ اسمارٹ گرڈ، بجلی کے استعمال کی لائیو مانیٹرنگ اور پری پیڈ میٹرز جیسے جدید اقدامات متعارف کرائے جاسکیں گے۔

اہم خبریں سے مزید