ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے ڈیپوٹیشن پیریڈ کی مدت ختم ہونے کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر ایک ایس ڈی او کو نوکری سے برخاست کردیا۔ چیف انجینئر (او اینڈ ایم)ڈسٹری بیوشن محمد شہزاد راعی نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے جونیئر انجینئر /ایس ڈی او انجینئر محمد فیصل خان کو 4جون 2022ء سے مسلسل غیر حاضری پرملازمت سے برخاست کیاہے ۔