• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیانیہ کی جنگ ہمیشہ عمران خان جیتتے رہے ہیں، فیصل چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ فیصل چوہدری نے کہا ہےکہ بیانیہ کی جنگ ہمیشہ عمران خان جیتتے رہے ہیں،ماہر معاشیات خاقان نجیب نے کہا کہ پاکستان نے ریفارم کو فالو کیا ہے اور مارکیٹ رسک کم ہوگیا ہے ،ماہر معاشیات محمد سہیل نے کہا کہ یہ غیر متوقع نہیں تھا لیکن جب سے یہ ٹریڈ وار شروع ہوئی تھی ہم سمجھ رہے تھے اس میں تاخیر ضرور ہوگی۔امریکہ ٹریڈ جنگ کے باوجود فچ نے یہ مناسب سمجھا کہ پاکستا ن کو ایک قدم بڑھا دے اس وقت پاکستان کے لیے یہ بہت اچھی خبر ہے۔ایڈوکیٹ سپریم کورٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ لسٹ کبھی فالو نہیں ہوتی عمران خان کے سائن کروا کر دیتا رہا ہوں کبھی کسی کو بھی روک لیا جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہفتے میں ایک موقع ملتا ہے کوئی آئے گا تو ملے گا تو ایک رابطہ تو رہے گا اگر کوئی نہیں آئے گا تو ملاقات ہی نہیں ہوگی۔عمران خان کی بہنوں کو جس طرح روکا جاتا ہے یہ بہت افسوس کی بات ہے۔ ٹوئٹ بھی عمران خان کے حکم اور ہدایات کے مطابق ہوتی ہے۔ بیانیہ کی جنگ ہمیشہ عمران خان جیتتے رہے ہیں۔ آپ نے دیکھا بیرسٹر گوہر نے بات کی ہے اور ان کا پیغام دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید