• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی لیگل ایڈ اتھارٹی، ججوں کا دورہ اڈیالہ جیل، قیدیوں کیلئے سہولتوں کی تعریف

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل لیگل ایڈ منسٹری آف لاء اینڈ جسٹس اور راولپنڈی واسلام آباد کے ایڈیشنل اینڈ سیشن ججزنے اڈیالہ جیل کادورہ کیا۔ڈی جی لیگل ایڈ اتھارٹی عادل انور وڑائچ نے جیل کے دورے کے دوران نوعمر لڑکوں اور خواتین وارڈز کامعائینہ کیا ۔ انہوں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے کہ نابالغوں اور خواتین کے وارڈز میں جیل انتظامیہ نے میڈیکل ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ،سکول اور ماہر نفسیات سمیت بہترین سہولیات فراہم کر رکھی ہیں ۔ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ محمد جہانگیر اعوان نے اپنے دورہ میں وزیٹر بک میں اپنے تاثرات درج کئےکہ دورہ کے دوران جیل میں ہر چیز کو بہترین ان لائن اور زبردست پایاگیا۔ ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی طارق ایوب نے بھی جیل کادورہ کیاجنہوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ سینئر سول جج وقار حسین گوندل کے ہمراہ سینٹرل جیل راولپنڈی کادورہ کیا اور کہا کہ کھانے ، ہسپتال اور صفائی سمیت دیگر انتظامات معیاری تھے۔دونوں فاضل ججوں نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں پابند سلاسل 4اور 12قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہاکرنے کاحکم دیا۔
اسلام آباد سے مزید