• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹریٹ کرائم کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری، شہریوں سے 24 موبائل، نقدی چھین لی گئی

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 17موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،10افراد سے جھپٹا مار کران کے موبائل چھین لئے گئے ۔اسلام آباد میں بھی 16وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک کار ،8 موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ،2موٹر سائیکل ،5موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ دو گھروں کے تالے ٹوٹ گئے ۔تھانہ صادق آباد کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں 2موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرمحمد علی سے ایک لاکھ 7ہزار 583روپے ، بحریہ ٹاؤن میں 2موٹرسائیکل سوار احسن نصیر سے موبائل اور ایک لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ دیگر وارداتوں میں بھی شہریوں سے 8 موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔ بیشتر وارداتیں گن پوائنٹ پر ہوئیں۔موتی بازار میں مسرت بی بی کے 65ہزار روپے، 2موبائل اورطلائی کانٹے مالیتی 50ہزار روپے،امپیریل مارکیٹ میں کاشف اختر کی دکان سے 7 ایل ای ڈیز،لالی چوک میں ناصر حسین کے کمرے کا تالہ توڑ کر لیپ ٹاپ ، چارجر، رجسٹری ،محبوب کالونی میں محمد منیر کے گھر کے تالے توڑ کر10 لاکھ روپے، طلائی زیورات ، موبائل فون،رضا منزل کے قریب نوید کے کمرہ کے دروازہ کا کنڈاکاٹ کر ایک تولہ سونے کا سیٹ،60ہزارروپے چوری کر لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید