اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل شیخ نے سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی میں ایک ارب 24 کروڑ روپے کی مبینہ خورد برد پر اندراج مقدمہ کی درخواست کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل شیخ نے درخواست کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اے پی پی انتظامیہ نے محکمانہ انکوائری میں کرپشن ثابت ہونے پر ملازمین کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔