• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں 10افراد گرفتار کر لئے گئے، ایس ڈی پی او کینٹ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )تھانہ کینٹ کے علاقہ میں فاسٹ فوڈ چین کی برانچ میں ہنگامہ آرائی کرنے والے 10 ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا۔ ایس ڈی پی او کینٹ سرکل مرزاجاوید نے میڈیا کوبتایاکہ گرفتار ملزمان میں کامران، نسیم، توصیف، خضر، منصور، زاہد، آصف، عظمت، ناصر، حمزہ شامل ہیں ۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا ۔ ادھرایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی   کا کہنا تھاکہ فاسٹ فوڈ برانچز کے باہر پولیس نفری تعینات  کردی گئی ہے،قانون شکنی، ہنگامہ آرائی اور شہریوں سے بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
اسلام آباد سے مزید