• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لئے بہترین طبی سہولیات سے لیس اسپتال ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لئے بہترین طبی سہولیات اور جدید ترین طبی تحقیق کے لئے آلات سے لیس اسپتال ہوگا۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران کہی۔ وزیراعظم نے منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں سو فیصد شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ڈیزائن، سپرویژن، اور تعمیر کے حوالے سے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹر کی خدمات بین الاقوامی ٹینڈر کے ذریعے حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے تمام مراحل کی نگرانی میں خود کروں گا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے PC-I کو جلد حتمی شکل دیدی جائیگی۔

اہم خبریں سے مزید