کراچی (جنگ نیوز) معدنیات بل پر مولانا فضل الرحمان نے زیرو ٹالرینس شو کردیا ہے، دوسری طرف اُن کا تحریک انصاف سے اتحاد مزید مشکل نظر آرہا ہے۔ اُدھر بلوچستان میں بڑا احتجاج ختم ہوگیا تاہم سیاسی بات چیت کا راستہ نکل آیا۔ اور موسلادھار بارشیں اور ژالہ باری شروع ہوگئی، اسلام آباد میں موسم کی اچانک تبدیلی نے سب کو حیران کردیا ہے۔ اِن تمام موضوعات پر ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ صبح 9بجکر 5منٹ پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ میزبان ہیں۔