اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایران میں قتل ہونے والے 8پاکستانیوں کی میتیں آج پاکستان پہنچ جائیں گی ، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ میتیں فوجی طیارے کے ذریعہ واپس لائی جائیں گی، خصوصی طیارہ میتیں لانے کے لیے زاہدان پہنچے گا۔ میتیں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بہاولپور پہنچ جائیں گی، ایئرپورٹ پر ایک تعزیتی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں حکومتی و عسکری نمائندے شریک ہوں گے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ تقریب میں ایرانی انتظامیہ کی جانب سے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔