• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے آنیوالے PTI رہنما اور عمران کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی

اسلام آباد (ایوب ناصر،عاصم جاوید)بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ سنٹرل جیل راولپنڈی جانیوالی عمران خان کی بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے 7رہنمائوں کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا گیا ، جڑواں شہروں کی پولیس نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ خانم، نورین خان اور عظمیٰ خانم کو حراست میں لیکر وین کے ذریعے دوسری جگہ منتقل کر دیا جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ،سنی کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر او ر عمران خان کے کزن قاسم نیازی کو بھی حراست میں لے لیا گیا پولیس نے گرفتاری سے قبل تمام افراد کو ورانٹ دکھائے، گرفتار رہنماؤں کی پولیس سے بحث اور تکرار ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید