• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں چھوڑے گئے پانچ لاکھ امریکی ہتھیار عسکریت پسندوں کو فروخت، برطانوی میڈیا

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان میں طالبان کی جانب سے حاصل کئے گئے 5لاکھ امریکی ہتھیار ضائع ہو چکے ہیں، انہیں فروخت کیا جا چکا ہے یا عسکریت پسند گروہوں کو اسمگل کیا جا چکا ہے،یہ دعویٰ برطانوی نشریاتی ادارے نے ذرائع کے حوالے سےکیا ہے۔ 

ایک سابق افغان اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طالبان نے 2021میں افغانستان پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد تقریباً 10لاکھ ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

بی بی سی نے یہ بات طالبان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرات سے پوچھی جنہوں نے بتایا کہ وہ ہتھیاروں کے تحفظ اور ذخیرے کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں، تمام ہلکے اور بھاری ہتھیار محفوظ طریقے سے ذخیرہ کئے جاتے ہیں، ہم اسمگلنگ یا تباہی کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید