اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) پاکستان گلف کوآپریشن کونسل کے مابین کانفرنس برائے انسداد منشیات کا انعقادکیا گیاکانفرنس میں ایک کثیر تعداد میں عالمی مندوبین نے شرکت کی، مندوبین کا انسداد منشیات کیلئےپاکستان سے تعاون کا اعادہ،رواں سال نارکوٹکس وزراء کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ ,ترجمان اے این ایف کے مطابق کا نفرنس میں جی سی سی ممالک (متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب، عمان، قطراورکویت) ، گلف کونسل،سی آئی سی سی ڈی کے اعلیٰ شخصیات کے علاوہ دیگرعالمی سٹیک ہولڈرز جن میں اقوام متحدہ آفس برائے ڈرگ و کرائم، ڈرگ انفورسمنٹ ایجنسی، نیشنل کرائم ایجنسی ، ہوم آفس انٹرنیشنل آپریشنز ، انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ ،اپ سکیل یو کے اور اطالوی انسداد منشیات کے مبصرین ، نے شرکت کی، تقریب سے وزیر داخلہ محسن نقوی اور ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعیدنےخطاب کیا۔