لاہور( نمائندہ جنگ)پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر مصنوعی انسانی اعضا کی دنیا کی مہنگی ترین ٹیکنالوجی ”بایونکس“ کا آغازکردیاگیا ”بایونکس“ ٹیکنالوجی سے بنے مصنوعی اعضامیں دماغ کے سگنل کے مطابق حرکت دینے کی صلاحیت ہوتی ہے ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چھ سالہ سہیل کو ”بایونکس“ ٹیکنالوجی کے مصنوعی بازو لگوادیئے اور اسے سٹیج پر خودلے کر آئیں ،وزیراعلیٰ نے سپیشل افراد کیلئے معاون آلات کے سب سے بڑے پراجیکٹ کا بھی افتتاح کردیا ۔صوبہ بھر میں سپیشل افراد کو ایک ارب کے مصنوعی اعضا،الہ سماعت، وہیل چیئر، رولیٹر، ٹرائی سائیکل، الیکٹرک اور موٹررائزڈ وہیل چیئر ور دیگر آلات مفت دئیے جائیں۔