ملتان(سٹاف رپورٹر) سائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے 16افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،تھانہ مظفر آباد، شاہ شمس، گلگشت، الپہ ،سٹی شجاع آباد، بستی ملوک اور مخدوم رشید پولیس نے سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر 16افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے،پولیس نے اشتہاری مجرمان کو فرار کرانے کے الزام میں عورت سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،موٹرسائیکل کی آلٹریشن اور بغیر فٹنس گاڑی چلانے کے الزام میں پولیس نےدو افرادکیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،سپیشل برانچ کی نشاندہی پر افغان باشندہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ،سپورٹس کمپلیکس منتقل کر دیا گیا،پولیس نے 15سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے دوہرے شناختی کارڈ کا استعمال کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،قریبی رشتے دار15سالہ لڑکی سے مبینہ غیر اخلاقی حرکات کرنے کی اطلاع پر بدھلہ سنت پولیس نے تحقیقات شروع کردی ،حادثات کے مختلف واقعات میں بچہ سمیت دو افراد کے جاں بحق اور متعدد مرد و خواتین زخمی ہونے کے الزام میں دو مقدمات درج کرلیے ۔