• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کیخلاف سرائیکستان قومی کونسل کا مظاہرہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان کچہری میں سرائیکی نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ سندھ پولیس کے ہاتھوں سرائیکی نوجوان عرفان بلوچ کا بہیمانہ قتل دہشت گردی ہے۔ قاتل پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کے مقدمے کے اندراج تک احتجاج جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سرائیکی پارٹی کی طرف سے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر ڈاکٹر نعمان طیب چنگوانی، سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ، مرکزی جنرل سیکرٹری ملک جاوید چنڑ ایڈووکیٹ، سرائیکی لائرز ونگ کے سربراہ ملک نعیم اقبال ایڈووکیٹ، سرائیکی ملت پارٹی کے سربراہ اصغر خان نہڑ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ملتان سے مزید