• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے مجرم کو 10سال قید سوالاکھ روپے جرمانے کی سزا

ملتان(سٹاف رپورٹر)منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم محمد عاکف عرف بچھو کو 10 سال قید اور 1 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی، ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق دوران سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن شجاع آباد نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد عاکف عرف بچھو کو 10 سال قید اور 01 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،رواں برس ہی تھانہ سٹی شجاع آباد پولیس نے مجرم محمد عاکف عرف بچھو سے 1060 گرام ہیروئن برآمد کی تھی اور اس وقوعہ کا مقدمہ نمبر 295/25 بجرم 9.1.3c تھانہ سٹی شجاع آباد میں درج کر کے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی تھی۔
ملتان سے مزید