ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی نادرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی کارروائی، گیس چوری اور غیر قانونی استعمال کے خلاف 60 کیسز کی چیکنگ، 3 میٹر منقطع کر دیے گئے۔ ایک میٹر ریورس جبکہ دو میٹر کمرشل استعمال پر کاٹے گئے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کو بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔