• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی نظام میں بہتری کیلئے فیلڈ سٹاف کی کارکردگی روزانہ مانیٹر کرنیکی ہدایت

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سمیت ڈویژن کے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی کے نظام میں بہتری کے لیے فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کی جائے، ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ یونین کونسل سطح کی مانیٹرنگ کمیٹیوں کو فوری طور پر فعال کیا جائے تاکہ فیلڈ میں مؤثر نگرانی ممکن ہو صفائی کے معیار میں بہتری کے لیے تمام اضلاع کی ٹیموں کو فعال اور جواب دہ بنایا جا رہا ہے نجی ہاؤسنگ کالونیوں، منڈیوں اور بس اڈوں سمیت تمام عوامی مقامات پر بہتر صفائی کو ترجیح دی جائے،ڈپٹی کمشنرملتان نے بتایا کہ دیہی علاقوں میں صفائی کے نظام کو فعال بنانے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن میں نمبردار، امام مسجد اور معززین علاقہ شامل ہیں۔ ان کمیٹیوں کا مقصد دیہی علاقوں میں صفائی مہم کی نگرانی اور عوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالرزاق ڈوگر نے بتایا کہ عملہ صفائی کی تنخواہوں اور مراعات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ ناقص کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 
ملتان سے مزید