ملتان(سٹاف رپورٹر)ایف بی آر ایمپلائز ویلفیئر یونین آل پاکستان کی جانب سے رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی کو سیلاب متاثرین کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر شیلڈ پیش کی گئی ، ایمپلائز یونین کے مرکزی چیئرمین طاہر خاکوانی نے کہا کہ رواں سال کا سیلاب تاریخ کا بدترین سیلاب تھا،سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے سید علی قاسم گیلانی اور ان کے خاندان نے خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور متاثرہ خاندانوں کی خدمت میں دن رات ایک کر دیا،اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے کہا کہ میرے والد چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور بھائیوں نے ہمیشہ سیاست عبادت سمجھ کر کی ہے اور عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔