• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ ہنی ٹریپ کے ذریعے بیٹے کو پھنسائے جانے پر بیوہ خاتون کی انصاف کی اپیل

ملتان (سٹاف رپورٹرز) مبینہ طور پر ہنی ٹریپ کے ذریعے بیٹے کو پھنسائے جانے پر بیوہ خاتون فرزانہ رشید نے انصاف کی اپیل کر دی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے 24 سالہ بیٹے عمران رشید کو ایک لڑکی کے ذریعے منصوبہ بندی کے تحت گرفتار کروایا گیا، جو گزشتہ 9 ماہ سے چنیوٹ جیل میں قید ہے۔متاثرہ خاتون کے مطابق، بیٹے کی رہائی کے لیے بھاری رقم مانگی جا رہی ہے جبکہ چنیوٹ پولیس نے متعدد جھوٹے مقدمات درج کر رکھے ہیں، جن میں تھانہ محمد والا میں مقدمہ نمبر 367/24، 121/25 اور ایک مزید ایف آئی آر شامل ہے۔بیوہ فرزانہ رشید نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے کو ذاتی دشمنی کے باعث انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے حکومت پنجاب اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرا کے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
ملتان سے مزید