ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد نے کچہری چوک اور کچہری روڈ کا تفصیلی دورہ کیا ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو فوری اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی تمام گاڑیوں کو پارکنگ پلازہ میں پارک کرنے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں اور وکلاءکو آمد و رفت میں مشکلات پیش نہ آئیں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔