ملتان (سٹاف رپورٹر ) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے گمشدہ 3 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے، حفاظتی تحویل میں لئے گئے بچوں میں 14 سالہ ریحان شہباز، 10 سالہ ہارون شہباز اور 7 سالہ حسنین ابراہیم شامل ہیں بچے ریحان اور ہارون کو تھانہ کچا کھوہ خانیوال نے گمشدہ پاکر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی حفاظتی تحویل میں دیا جبکہ 7 سالہ حسنین کو نادرن بائی پاس سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا 14 سالہ ریحان، 10 سالہ ہارون اپنا گھر تحصیل ہارون آباد ضلع بہاولنگر بتاتے ہیں 7 سالہ حسنین اپنا گھر تحصیل شجاع آباد بتاتا ہے بیورو ترجمان کے مطابق بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔