• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ایران کے جوہری پروگرام پر روم میں مذاکرات کا دوسرا دور ختم

روم ،مسقط (اے ایف پی، جنگ نیوز) امریکا اور ایران کےدرمیان تہران کے جوہری پروگرام پر روم میں مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا، عمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات رفتار پکڑ رہے ہیں، فریقین نے ایک ہفتے بعد دوبارہ ملاقات مزید جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ،بات چیت کا تیسرا دور مسقط میں ہوگا، عمان کی ثالثی میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کو ایران نے تعمیری اور مثبت قرار دیا ہے ، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے تکنیکی سطح پر بالواسطہ مذکرات چند روز بعد میں دوبارہ شروع کرنے اور آئندہ ہفتے اعلیٰ سفارتی سطح پربات چیت بھی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ، عمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا تیسرا دور مسقط میں ہوگا۔ عمان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران کے اعلیٰ سفارت کار عباس عراقچی اور امریکی مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید