• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول نے سیلاب متاثرین کے گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کے نام کردیئے

حیدرآباد (حامد شیخ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹنڈوجام کےسیلاب متاثرین کے گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کے نام کردئیے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ خواتین کو ان گھروں کا مالک بنایا ہے تاکہ ان کی پوری نسل ترقی کرسکے۔ خواتین سے دلچسپ مکالمہ کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ کون وڈیرہ ہے جو آپ کو پریشان کرتا ہے ؟ یہ بات انہوں ٹنڈوجام میں مختلف گوٹھوں کے دورے کے دوران متاثرین سیلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سینئر صوبائی وزیر ، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن بھی تھے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وقت بجلی کا مسئلہ ہے بجلی مہنگی بھی ہے لوڈ شیڈنگ بھی ہے کوشش کررہے ہیں کہ اپ کو سولر کی سہولت دیں ، وزیرعلی سندھ آئندہ مالی سال میں سولر سسٹم کے حوالے سے اقدامات کرینگے۔ بلاول بھٹو کے دورہ کے دوران صورتحال اس وقت دلچسپ اختیار کرگئی جب اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والی خواتین نے اپنے مسائل بتائے ایک خاتون نے شکایت کی علاقے کے وڈیرے انہیں مٹی اُٹھانے نہیں دیتے جس پر بلاول بھٹو نے مسکراتے ہوئے استفسار کیا کون سے وڈیرے ہیں ؟ جس پر خاتون نے برجستہ کہاکہ جو بیٹھے ہیں وہ نہیں ہیں جس پر بلاول بھٹو وزیراعلیٰ سندھ اور شرجیل میمن نے مسکرادئیے۔
اہم خبریں سے مزید