• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرملکی فوڈ چین پرحملے افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہیں، طلال چوہدری

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے غیرملکی فوڈچین پر حملوں کے حوالے سے کہا ہے کہ ملک بھر میں 20حملے افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہیں پختونخوا حکومت دہشتگردی پرقابو پانےکی بجائےجرگے سے متعلق واویلا کر رہی ہے ، شیخوپورہ میں ایک قیمتی جان ضائع ہونا سانحہ ہے، فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے نام پر سرمایہ کاروں پر حملے قابلِ مذمت ہیں، سرمایہ کاروں پر حملہ کرنیوالوں سے دہشتگردوں کی طرح نمٹا جائیگا۔طلال چوہدری پریس کانفرنس اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم اور وزارت داخلہ کی جانب سے تمام صوبوں کو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ یقینی بنانے کیلئے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ عالمی فوڈ چینز نے پاکستان میں 100 ملین ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، یہ کمپنیاں 100 فیصد واجب الادا ٹیکس ادا کرتی ہیں، جبکہ مقامی ہوٹل ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔
اہم خبریں سے مزید