کراچی (نیوز ڈیسک) امریکہ، ایران میں جوہری مذاکرات کے تیسرے دور کا اعلان، آگے کیا ہوگا؟ دونوں جانب سے تکنیکی ماہرین کی ملاقاتیں جاری؛ پیچیدہ مسائل کیلئے ٹھوس حل اور شرائط پر بات چیت کا امکان ۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق جو کوئی بھی پچھلے چند ہفتوں سے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے، وہ شاید اس بات پر حیران نہ ہو کہ ٹرمپ انتظامیہ بظاہر ایک نئے ایران جوہری معاہدے کی طرف بڑھ رہی ہے، جو اسرائیل کی توقعات پر پورا نہیں اُترے گا۔اسرائیلی اخبار کو اس سمت میں اسرائیلی حکام سے مضبوط اشارے ملے ہیں، اور امریکی حکام کے عوامی بیانات نے اس رجحان کی تصدیق کی ہے۔ جلد ہی، واشنگٹن اور تہران نے 12اپریل کو جوہری مذاکرات کا پہلا دور کیا، اس کے بعد گزشتہ ہفتہ کو دوسرا دور ہوا، اور اب انہوں نے 26اپریل کو تیسرے دور کے لیے شیڈول طے کر لیا ہے۔