• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رافیل طیاروں کی خریداری، بھارت فرانس معاہدہ 28 اپریل کو ہوگا

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت اور فرانس 28 اپریل کو فرانسیسی وزیر دفاع سیبسٹین لیکورنو کی موجودگی میں بھارتی بحریہ کے لئے26رافیل میرین طیاروں کی فروخت کیلئے اب تک کے سب سے بڑے دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ63,000کروڑ انڈین روپے (20کھرب 70ارب پاکستانی روپے) سے زائد کے اس معاہدے پر دستخط کے موقع پر دونوں فریقوں کی نمائندگی سینئر حکام کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ تقریب ساؤتھ بلاک میں وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر کے باہر منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فرانسیسی وزیر آئندہ اتوار کی شام بھارت پہنچیں گے اور پیر کی رات ان کے واپس جانے کی توقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید