• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدامنی وبیروزگاری کیوجہ سے عوام پریشان ہیں‘ جماعت اسلامی

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیرمولاناعبدالکبیر شاکر نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے 26اپریل قومی سطح پر ہڑتال وقت کی اہم ضرورت ہے یہ ہڑتال کسی پارٹی تنظیم کی نہیں پوری قوم کی ہے، تاجربرادری کی حمایت خوش آئند ہے۔افغان مہاجرین کا پاکستان کیساتھ دینی رشتہ ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی دفترمیں وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔انہوں نے کہاکہ بدامنی بے روزگاری کی وجہ سے بلوچستان کے عوام پریشان ہیں ،روزگاربرائے فروخت، بارڈر بند،بدامنی اوربدعنوانی نے بلوچستان کو تباہ کرکے رکھ دیا ، بلوچستان کے عوام کے مطالبات جائز ہیں حکمرانوں کو عوام کے حقوق پر توجہ دینی چاہئے، بلوچستان کے نوجوانوں کوروزگارمیسرہے نہ تعلیم وکاروبار کے مواقع ،تاجر تجارت نہیں کرسکتے۔ ان حالات میں جماعت اسلامی واحد پارٹی ہے جو ایوان کے اندر اورباہر مظلوموں کے حقوق کیلئے آوازبلند کر رہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید