اسلام آباد(فاروق اقدس )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس جو اپنی بھارتی نژاد اہلیہ اوشا اور بچوں کے ہمراہ پیر کو چار روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچے ہیں ایک جانب تو حکومتی سطح پر ان کے اولین دورہ ہند کے موقع پر ریڈکارپٹ اور گارڈ آف آنرز کے ساتھ ان کی زبردست پذیرائی کی گئی تو دوسری طرف بھارت میں اپوزیشن کی جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت سے اس موقع پر سخت اور جبھتے ہوئے سوالات کی بھرمار کر دی ہے یاد رہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے 60ممالک کیخلاف درآمدی محصولات (ٹیرف)بڑھانے کا اعلان کیا تھا جس پر فی الحال عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔