اسلام آباد (ایوب ناصر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہوں نے لندن میں قیام بڑھا دیا ۔ مسلم لیگ (ن) سربرا ہ 2 ہفتے کے دورے پر لندن گئے ، واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی صدر ( ن) لیگ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس گئے تھے جہاں سے نواز شریف لندن چلے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ 2 ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے۔