پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز بل بانی کے حکم کے مطابق پاس کراؤں گا، انھوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کے دورہ افغانستان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے مذاکرات والی پالیسی پر وفاق عمل پیرا ہوگیا۔ علی امین گنڈا پور نے وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان پر دیے گئے اپنے رد عمل میں کہا کہ اسحٰق ڈار نہ تیتر ہیں اور نہ ہی بٹیر، وہ سلیکٹیڈ اور فارم 47 حکومت کا نمائندہ ہے۔ا