• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ، سوموارکو اس سلسلہ میں تقریباتی حال میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججوں، اٹارنی جنرل، لاء افسران اور وکلاء نے شرکت کی ،یاد رہے کہ چیف جسٹس یحی ٰ آفریدی دیگر ججوں کے ہمراہ چین کے شہر ہانگژو میں 22سے 26اپریل تک منعقد ہ ایس سی او عدالتی کانفرنس میں شرکت کے لئے گئے ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید