کراچی( افضل ندیم ڈوگر) سعودی عرب، امارات سمیت مختلف ممالک سے رواں سال کے 3 ماہ 13 دن کے دوران مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کئے 226بھکاریوں کراچی لایا گیا جنہیں گرفتار کرکے انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کیا گیا۔ امیگریشن ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال 41اور سال 2023میں بھکاری ہونے پر صرف 2 پاکستانیوں کو بے دخل کرکے کراچی بھیجا گیا۔ رواں سال میں اب تک 25بھکاریوں کو کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ کیا گیا گزشتہ سال کراچی میں آف لوڈ بھکاریوں کی تعداد 176تھی جبکہ سال 2003میں کراچی سے صرف 3کو بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔ تین سال کے دوران آف لوڈ کئے گئے 204میں سے 105 بھکاریوں کو انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے حوالے کیا گیا۔