• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحیٰ، کراچی میں 9 مویشی منڈیوں کی نیلامی مکمل، جلد فعال ہوں گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں 9 مویشی منڈیوں کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا، جس کےلئے ایوارڈ لیٹرز جلد جاری کیے جائیں گے اور مویشی منڈیاں فعال کر دی جائیں گی، عیدالاضحی کے سلسلے میں قربانی کے جانوروں کی عارضی مویشی منڈیوں کی نیلامی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئرڈائریکٹر ویٹرنری افتخار احمد نے مویشی منڈیوں کی نیلامی کے بارے میں بریفنگ دی، میئر کراچی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ سہولتوں، صفائی اور ٹیکس وصولی میں مکمل شفافیت یقینی بنائی جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع وسطی میں سنڈے کار بازار 11-Dنیو کراچی،النور سوسائٹی، کے ایم سی گراؤنڈ نزد پولیس اسٹیشن سمن آباد، ضلع غربی میں ناردرن بائی پاس سلاٹر ہاؤس سرجانی ٹاؤن، مویشی منڈی کیٹل کالونی سرجانی ٹاؤن، ملیر بن قاسم ٹاؤن میں کیٹل کالونی چکن فیڈ مل گراؤنڈ لانڈھی، کورنگی میں مویشی منڈی کورنگی انڈسٹریل روڈ، کیماڑی میں مویشی منڈی بکرا پیڑی لیاری، شرقی میں کیٹل منڈی کے ایم سی گراؤنڈ عقب سفاری پارک گلستان جوہر شامل ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید