کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ( ق) کے محمد طارق حسن کو انٹرا پارٹی الیکشن میں مرکزی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمنٰ، سینئر مسلم لیگی رہنما اعجاز الحق، متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر مصطفی کمال سمیت سیاسی، مذہبی اور دیگر شخصیات نے ٹیلیفون کرکے مبارکباد دی جبکہ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے طارق حسن کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔