ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں نوسرباز عورتیں خاتون کی بالیاں اور پرس لے اڑیں، پولیس نے اطلاع پر کارروائی شروع کردی، پولیس کو باوا صفرا سے غلام حیدر نے بتایا کہ میری والدہ چھوٹی بہن کے ہمراہ گھر پہنچنے کیلئے چنگچی رکشہ میں سوار ہوئی جس میں پہلے سے ہی دو عورتیں سوار تھیں، والدہ کو آگے بٹھالیا اور بہن کو پچھلی سیٹ پر، آگے بیٹھی ہوئی دونوں عورتوں نے میری والدہ کو نشہ آور کوئی چیز سنگھائی کو والدہ نیم بے ہوش ہوگئی، اسی دوران نوسربازی کرتے ہوئے والدہ کے کانوں کی بالیاں اور پرس جس میں نقدی پندرہ ہزار موجود تھے لیکر میرج ہال کے سامنے اتار کر فرار ہوگئے، اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم نوسرباز عورتوں کیخلاف کارروائی شروع کردی۔