• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 38مقدمات درج کرلیے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 38مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں عبدالقیوم سے دو ڈاکو 25ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں محمد مجاہد سے دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر 40ہزار سمیت موبائل چھین لیا، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے میں محمد آصف سے چار ڈاکو موبائل چھین کر لے گئے، تھانہ شاہ شمس اور ممتاز کے علاقے میں ارسلان اور مزمل حبیب سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے جب کہ عبداللہ ، عاشق عباس ، رابعہ ،محمد قاسم ، محمد عبداللہ ، تابش ،طاہر ، وسیم ، ندیم ،محمد اشرف ، محمد ثقلین ، محمد افضل ، فرحان قادر ، عمر دراز ، اسماعیل ، محمد طارق ، شبانہ کوثر ،بلال ، فاروق ، زاہد ، رضوان ، شفاعت ، عامر ، مدثر ،محمد خالد ، اختر بی بی ،ریحان مکی ، عمر داود ، ذوالفقار علی ، کاشف ، محمد عرفان ، امتیاز خالد اور محمد عدنان کی نقدی، طلائی زیورات، موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید