ملتان(سٹاف رپورٹر) محافظ اسکواڈ پولیس نے چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب سابقہ ریکارڈ یافتہ اور ٹارگٹ افینڈرز 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔یہ کارروائی انچارج محافظ اسکواڈ اسد جاوید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی،پولیس ٹیم محافظ اسکواڈ ٹیم نے سنیپ چیکنگ کے دوران ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا۔جو کہ ٹارگٹ افینڈر اوراشتہاری مجرمان تھے کو گرفتار کیا، جو طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے فرار تھے۔ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے مختلف تھانہ جات کے حوالے کردیا گیا مزید کارروائی پولیس جاری ہے،سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے پولیس محافظ سکواڈ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ اشتہاریوں ،ٹارگٹ افینڈرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔