• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ڈاکٹر بن کر نشتر فارمیسی سے ادویات لے کر جانے والا نوسرباز عملہ کے ہتھے چڑھ گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر) جعلی ڈاکٹر بن کر نشتر فارمیسی سے ادویات لیکر جانے والا نوسرباز عملہ کے ہتھے چڑھ گیا ۔ کینٹ پولیس کو عامر نوازنے بتایا کہ نشتر ہسپتال کی سرکاری فارمیسی میں ڈاکٹر بن کر مشکوک شخص فری ادویات لیتے ہوئے قابو کیا جس کے قبضے سے ڈاکٹر سٹیمپ برآمد ہوئی ملزم پہلے بھی نشتر فارمیسی سے ادویات لیکر جاتا تھا جسے نشتر عملہ نے درگٹ کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے نشتر ہسپتال پہنچ کر پکڑے جانے والی جعلی ڈاکٹر محمد ناصر کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا اور مقدمہ درج کر لیا۔
ملتان سے مزید