ملتان (سٹاف رپورٹر) ٹرین کی ٹکر سے نوجوان زخمی، ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے میں عسکری پھاٹک بند تھا ، اس دوران 26سالہ امیر حمزہ جلدبازی سے اپنی موٹرسائیکل ٹریک سے گزار رہا تھا کہ اچانک ٹرین کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا جس کے بازو اور ٹانگ ٹوٹ گئی، زخمی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال لایا گیا جس کا علاج معالجہ جاری ہے۔