• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی کارروائی ، حسنی گینگ گرفتار، 4موٹرسائیکل اور نقدی برآمد

ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ کینٹ چوکی قاسم بیلہ کی کارروائی ، احسن عرف حسنی گینگ گرفتار، 04 موٹرسائیکل اور 01 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی برآمد۔ تھانہ کینٹ چوکی قاسم بیلہ پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خطرناک احسن عرف حسنی گینگ کے 03 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان احسن عرف حسنی ،محمدذیشان، محمد احسن سے پولیس نے 04موٹرسائیکل اور 01 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی رقم برآمد کر لی ہے۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گینگ ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔
ملتان سے مزید