• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانوروں کی چربی سے کھلا آئل تیار کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جانوروں کی چربی سے کھلا آئل تیار کرنے والا بڑا نیٹ ورک پکڑلیا، 9 ہزار کلو جانوروں کی چربی برآمد، 2 ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق اڈہ لاڑ میں مال بردار گاڑی سے بھاری مقدار میں جانوروں کی چربی برآمد کی گئی۔ چربی سے بڑی مقدار میں کھلا آئل تیار کرکے مختلف ہوٹلوں اور فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے چربی سے بھرے 45 ڈرم قبضے میں لے لیے اور گاڑی پولیس کی تحویل میں دے دی گئی۔ مزید سپلائر کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کھلے آئل کی تیاری اور استعمال فوڈ اتھارٹی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ملتان سے مزید