ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نےگورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر2شمس آباد ملتان کا دورہ کیا،سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر واہگہ بھی ان کے ہمراہ تھے،ڈپٹی کمشنر نے سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا،اس موقع پر پرنسپل مس نورین ناز نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں بارے سکول کی کارکردگی بارے بریف کیا،ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق نے سکول کی تعلیمی اور ہم نصابی کارکردگی کو سراہا،ڈپٹی کمشنر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے۔