• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حامد سعید کاظمی اور دیگر کاسیف سٹی پروجیکٹ کا دورہ

ملتان( سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور پاکستان سید حامد سعید کاظمی، درگاہ حضرت سخی نواب کے سجادہ نشین مخدوم سید محمد زوہیب گیلانی، سید عمران تنویر الحسن گیلانی، سید محمد باقر گردیزی ، جماعت اہل سنت پنجاب کے ناظم اعلی علامہ حافظ محمد فاروق خان اور پنجاب بنک سے عدنان سہو نے سیف سٹی پروجیکٹ کا وزٹ کیا اس موقع پر ایس پی نصر اللہ ڈی ایس پی سیف سٹی الیاس حیدر سوشل موبیلائزر عادل انصاری انچارج حماد نے سیف سٹی پروجیکٹ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا اور نظام کی جدید ورکنگ پر بریفنگ دیامہمانوں کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، جدید سرویلنس کیمرہ سسٹم، ٹریفک مینجمنٹ، پبلک سیفٹی ایپ، ویمن سیفٹی ایپ اور سمارٹ پولیسنگ کے دیگر جدید ٹولز کے بارے میں آگاہی دی گئی۔مہمانوں نے سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی، مو ثر مانیٹرنگ اور عوامی تحفظ کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور اسے ڈیجیٹل اور محفوظ پاکستان کی جانب ایک انقلابی قدم قرار دیا۔
ملتان سے مزید