• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کے31مقدمات درج ، متعددشہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 31مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مظفر آباد کے علاقے محمد حسین سے تین ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے محمد اظہر کا موبائل جھپٹا مارکر ملزمان نے چھین لیا تھانہ گلگشت کے علاقے ڈاکو میثم عباس کا موبائل لے گئے تھانہ الپہ کے علاقے بلال سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 47ہزار و موبائل سے محروم کرگئے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے اشفاق کا موبائل جھپٹا مارکر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے چھین لیا جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے عمیر طفیل چہلیک کے علاقے باقر کے موبائل فونز قطب پور کے علاقے علی بابر کی نقدی ڈیڑھ لاکھ جاوید ریاض کی نقدی تیس ہزار و موبائل شاہ شمس کے علاقے عبدالمجید کی موٹرسائیکل ممتاز آباد کے علاقے عبدالغفور کا سامان ارشاد بی بی ،کاشان کے موبائلزفونز فروا کرن کی نقدی تیئس ہزار گلگشت کے علاقے وسیم کی موٹرسائیکل کوتوالی کے علاقے مجیب ،معاذ کے موبائلزفونز اویس کی کار ڈی ایچ اے کے علاقے اظہر کی موٹرسائیکل صدر کے علاقے محبوب کے موبائلزفونز ضیا کا سامان بستی ملوک کے علاقے حنان گیلانی کی گندم مخدوم رشید کے علاقے شاہد نذیر کا موبائل کاشف جاوید کی سولر پلیٹیں جاوید کے مویشی سٹی شجاع آباد کے علاقے ندیم کا ٹرانسفارمر اور صدر شجاع آباد کے علاقے شفیق کی چادریں وغیرہ چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔
ملتان سے مزید